سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان۔ ۔ حدیث 121

طلاق کا سنت کا طریقہ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ سَالِمًا يَذْكُرُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لِيُطَلِّقْهَا وَهِيَ طَاهِرٌ قَالَ أَبُو مُحَمَّد رَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَوَكِيعٌ أَوْ حَامِلٌ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے ابن عمر رضی اللہ عنہ کوہدایت کرو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے اور پھر اس عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ پاکی کی حالت میں ہو۔ امام دارمی فرماتے ہیں ابن مبارک نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور وکیع کی روایت میں یہ الفاظ ہیں (یا وہ حاملہ ہو)۔

یہ حدیث شیئر کریں