وقف کا حکم ۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الزُّبَيْرَ جَعَلَ دُورَهُ صَدَقَةً عَلَى بَنِيهِ لَا تُبَاعُ وَلَا تُوَرَّثُ وَأَنَّ لِلْمَرْدُودَةِ مِنْ بَنَاتِهِ أَنْ تَسْكُنَ غَيْرَ مُضِرَّةٍ وَلَا مُضَارٍّ بِهَا فَإِنْ هِيَ اسْتَغْنَتْ بِزَوْجٍ فَلَا حَقَّ لَهَا
ہشام اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حضرت زبیر نے اپنے گھر اپنے بیٹوں کو صدقہ کر دیئے تھے یوں کہ انہیں فروخت نہیں کیا جائے گا اور ان کو وراثت میں شامل نہیں کیا جائے گا اور ان کی بیٹیوں میں سے جس کو طلاق ہوجائے تو وہاں سکونت اختیار کرسکے گی بشرطیکہ اسے کوئی ضرر لاحق نہ ہو اور اس کی وجہ سے کسی کو ضرر لاحق نہ ہو اور اگر شوہر کے پاس رہنے کی وجہ سے اس کی ضرورت نہ ہو تو پھر اس لڑکی کا ان میں کوئی حق نہیں ہوگا۔