سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 112

دودھ پلانے کا بدلہ کیسے ادا کیا جاتاہے۔

راوی:

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعِ قَالَ الْغُرَّةُ الْعَبْدُ أَوْ الْأَمَةُ

حجاج بن حجاج اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ میں دودھ پلانے کا معاوضہ کیسے ادا کرسکتاہوں آپ نے فرمایا پیشانی (یعنی غلام) کے ذریعے خواہ وہ کوئی غلام ہو یا کنیز ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں