جو شخص اپنے ایک وارث کے حصے کی مانند مال کے بارے میں وصیت کرے۔
راوی:
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِذَا أَوْصَى الرَّجُلُ لِآخَرَ بِمِثْلِ نَصِيبِ ابْنِهِ فَلَا يَتِمُّ لَهُ مِثْلُ نَصِيبِهِ حَتَّى يَنْقُصَ مِنْهُ
ابراہیم بیان کرتے ہیں جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے بارے میں وصیت کرے جو اس کے بیٹے کے مخصوص حصے کی مانند ہو تو اس کو حصہ اس کے بیٹے کی مانند ملے گا یہاں تک کہ اس میں کمی ہوجائے گی۔