جو شخص اپنے مال کے مخصوص حصے کو کسی مخصوص خاندان کے لئے وصیت کرے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُوصِي لِبَنِي فُلَانٍ قَالَ غَنِيُّهُمْ وَفَقِيرُهُمْ وَذَكَرُهُمْ وَأُنْثَاهُمْ سَوَاءٌ
حسن فرماتے ہیں جو شخص کسی مخصوص خاندان کے لئے وصیت کرے تو اس میں اس خاندان کے امیر اور غریب مرد اور خواتین سب شامل ہوں گے۔