سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 105

جو شخص کسی عورت کے ساتھ شادی کرے پھر مہر مقرر کرنے سے پہلے فوت ہوجائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَكُنْ فَرَضَ لَهَا شَيْئًا وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَمَاتَ عَنْهَا قَالَ فِيهَا لَهَا صَدَاقُ نِسَائِهَا وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ قَالَ مَعْقِلٌ الْأَشْجَعِيُّ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي رُوَاسٍ بِمِثْلِ مَا قَضَيْتَ قَالَ فَفَرِحَ بِذَلِكَ قَالَ مُحَمَّدٌ وَسُفْيَانُ نَأْخُذُ بِهَذَا

علقمہ بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن مسعود سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو کسی خاتون کے ساتھ شادی کرے اور اس کا مہر مقرر کرنے اور رخصتی سے پہلے ہی فوت ہوجائے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں یہ فتوی دیا اس عورت کو اس جیسی دیگر خواتین جتنا مہر ملے گا عورت عدت بسر کرے گی اور اسے وراثت میں بھی حصہ ملے گا حضرت معقل اشجعی بولے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو رواس سے تعلق رکھنے والی خاتون بروع بنت واشق کے بارے میں اسی طرح کا فیصلہ فرمایا تھا جو آپ نے فیصلہ دیاہے۔ راوی بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ سن کربہت خوش ہوئے اس حدیث کے راوی محمد بن یوسف اور سفیان کہتے ہیں ہم اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں