سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ وصیت کا بیان۔ ۔ حدیث 1036

جب کوئی کسی شخص کے بارے میں نصف مال اور کسی دوسرے کے بارے میں تہائی مال کی وصیت کرے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ أَوْصَى لِرَجُلٍ بِنِصْفِ مَالِهِ وَلِآخَرَ بِثُلُثِ مَالِهِ قَالَ يَضْرِبَانِ بِذَلِكَ فِي الثُّلُثِ هَذَا بِالنِّصْفِ وَهَذَا بِالثُّلُثِ

حسن بیان کرتے ہیں جو شخص کسی کے بارے میں اپنے نصف مال کی وصیت کرے اور کسی دوسرے شخص کے بارے میں تہائی مال کی وصیت کرے تو یہ دونوں حصے تیسرے حصے سے نکالے جائیں گے اس تیسرے حصے کا نصف ایک کو مل جائے اور تہائی حصہ دوسرے کو مل جائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں