سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 100

اللہ کا یہ فرمان اس کے بعد عورتیں تمہارے لئے حلال نہیں ہیں۔

راوی:

حَدَّثَنِي مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُسَمَّى زِيَادًا قَالَ قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتْنَ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ قَالَ نَعَمْ إِنَّمَا أَحَلَّ اللَّهُ لَهُ ضَرْبًا مِنْ النِّسَاءِ وَوَصَفَ لَهُ صِفَةً فَقَالَ لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ مِنْ بَعْدِ هَذِهِ الصِّفَةِ

محمد بن ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص یہ بات بیان کرتا ہے میں نے حضرت ابی بن کعب سے دریافت کیا کہ آپ کے خیال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج مطہرات فوت ہوجائیں تو کیا آپ کے لئے مزید شادی کرنا جائز ہوگا انہوں نے جواب دیا ہاں۔ کیونکہ اللہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خواتین کی مخصوص قسم کو حلال قرار دیاہے اور اس کی صفت بیان کی ہے اور یہ فرمایا ہے تمہارے لئے اس کے بعد عورتوں سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے یعنی جن میں یہ صفات نہ پائی جاتی ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں