اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان "ان لوگوں کے لئے دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے"
راوی:
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَوْلُ اللَّهِ لَهُمْ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَقَالَ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ أَوْ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي قَالَ هِيَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ
حضرت ابوقتادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے عرض کی اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے ان لوگوں کے لئے دنیا میں خوشخبری ہے (اس کا مفہوم کیا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا تم نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جس کے بارے میں تم سے پہلے کسی نے سوال نہیں کیا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یا میری امت میں سے کسی نے سوال نہیں کیا آپ نے ارشاد فرمایا یہ نیک خواب ہیں جنہیں کوئی مسلمان دیکھتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یا جو اسے دکھائے جاتے ہیں۔