سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 780

مستحاضہ کا غسل کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ قَمِيرَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُهَا عَنْ الْمُسْتَحَاضَةِ قَالَتْ تَنْتَظِرُ أَقْرَاءَهَا الَّتِي كَانَتْ تَتْرُكُ فِيهَا الصَّلَاةَ قَبْلَ ذَلِكَ فَإِذَا كَانَ يَوْمُ طُهْرِهَا الَّذِي كَانَتْ تَطْهُرُ فِيهِ اغْتَسَلَتْ ثُمَّ تَوَضَّأَتْ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَصَلَّتْ أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُعْتَمِرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ حَيِّهِ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مِثْلَ مَا قَالَتْ عَائِشَةُ

قمیر بیان کرتی ہیں میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مستحاضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا استحاضہ سے پہلے جن ایام میں وہ عورت نماز نہیں پڑھتی تھی ان مخصوص ایام کا خیال رکھے گی پھر جب وہ دن آئے جس میں وہ پاک ہو جایا کرتی تھی تو وہ غسل کرے گی اب وہ ہر نماز کے وقت وضو کر کے نماز پڑھے گی۔ یہی روایت ایک ایک سند کے ہمراہ منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں