مستحاضہ کا غسل کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ أَفَأَتْرُكُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحِيضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَاتْرُكِي الصَّلَاةَ فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَتَوَضَّئِي وَصَلِّي قَالَ هِشَامٌ فَكَانَ أَبِي يَقُولُ تَغْتَسِلُ غُسْلَ الْأَوَّلِ ثُمَّ مَا يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ فَإِنَّهَا تَطَّهَّرُ وَتُصَلِّي
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نے عرض کی یا رسول اللہ میں استحاضہ کا شکار ہوں کیا میں نماز پڑھنا ترک کردوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ مواد ہے حیض نہیں ہے جب حیض آئے تو نماز پڑھنا ترک کردو اور جب اس کی مدت پوری ہوجائے تو خون دھو کر وضو کر کے نماز پڑھنی شروع کردو۔ ہشام بیان کرتے ہیں میرے والد یہ بیان کرتے تھے ایسی عورت کو ایک ہی مرتبہ غسل کرنا ہوگا اس کے بعد نہیں کیونکہ وہ پاک ہوچکی ہے اور نماز پڑھ سکتی ہے۔