سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 765

حیض کے خون کا کپڑے پر لگ جانا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ جَدَّتِهَا أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ سَمِعْتُ امْرَأَةً وَهِيَ تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ تَصْنَعُ بِثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا قَالَ إِنْ رَأَيْتِ فِيهِ دَمًا فَحُكِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ ثُمَّ انْضَحِي فِي سَائِرِ ثَوْبِكِ ثُمَّ صَلِّي فِيهِ

حضرت اسماء بنت ابوبکر بیان کرتی ہیں میں نے ایک خاتون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا حیض سے پاک ہوجانے کے بعد اپنے کپڑے کا کیا کرے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس میں خون لگا ہوا دیکھو تو اسے رگڑ کر اور انگلیوں کی مدد سے دھولو اور پھر باقی کپڑے پر پانی چھڑک کر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔

یہ حدیث شیئر کریں