سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 750

اگر کوئی جنبی سونا چاہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ فَقَالَتْ كَانَ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يَنَامُ

عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنابت کی حالت میں سونا ہوتا تھا تو آپ کیا کرتے تھے انہوں نے جواب دیا آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر کے سو جایا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں