سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 739

تیمم ایک مرتبہ ہوتا ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ قِلَادَةً مِنْ أَسْمَاءَ فَهَلَكَتْ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي طَلَبِهَا فَأَدْرَكَتْهُمْ الصَّلَاةُ فَصَلَّوْا مِنْ غَيْرِ وُضُوءٍ فَلَمَّا أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَكَوْا ذَلِكَ إِلَيْهِ فَنَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ جَزَاكِ اللَّهُ خَيْرًا فَوَاللَّهِ مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ قَطُّ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ لَكِ مِنْهُ مَخْرَجًا وَجَعَلَ لِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ بَرَكَةً

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں انہوں نے سیدہ ام اسماء سے ایک ہار عاریۃ لیا جو گم ہوگیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلاش میں بعض اصحاب کو روانہ کیا اسی دوران نماز کا وقت ہوگیا تو انہوں نے وضو کئے بغیر نماز ادا کرلی جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس بات کی شکایت آپ کی خدمت میں کی تو تیمم کی آیت نازل ہوگئی اس وقت اسید بن حضیر نے کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے اللہ کی قسم آپ کو جب بھی کوئی پریشانی لاحق ہوئی اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے نجات عطاکی اور مسلمانوں کے لئے اس میں برکت رکھ دی۔

یہ حدیث شیئر کریں