سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 735

زمین کا ایک حصہ دوسرے کو پاک کردیتا ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي فَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تَأْخُذُ بِهَذَا قَالَ لَا أَدْرِي

حضرت عبدالرحمن بن عوف کے صاحبزادے ابراہیم کی ام ولد بیان کرتی ہیں انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سوال کیا میری چادر لمبی ہوتی ہے اور میں کسی ناپاک جگہ سے بھی گزرجاتی ہوں توسیدہ ام سلمہ نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے اس ناپاک جگہ کے بعد آنے والا حصہ پاک کردیتا ہے ۔ راوی کہتے ہیں میں نے امام محمد دارمی سے دریافت کیا آپ اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں انہوں نے جواب دیا میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یہ حدیث شیئر کریں