سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 734

جو بچہ کچھ کھاتا نہ ہو اس کے پیشاب کا حکم۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَحَدَّثَنَاهُ عَنْ يُونُسَ أَيْضًا عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أَنَّهَا أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا لَمْ يَبْلُغْ أَنْ يَأْكُلَ الطَّعَامَ فَأَجْلَسَتْهُ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَنَضَحَهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ

حضرت ام قیس بیان کرتی ہیں وہ اپنے کم عمر بیٹے جو ابھی کھانا کھانے کی عمر تک نہ پہنچا تھا کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو اپنی گود میں بٹھا لیا اس نے آپ پر پیشاب کردیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوا کر اس جگہ پر چھڑک دیا اور اس جگہ مل کر نہیں دھویا۔

یہ حدیث شیئر کریں