کتے کے برتن میں منہ ڈالنے کا حکم۔
راوی:
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مِرَارٍ وَالثَّامِنَةَ عَفِّرُوهُ فِي التُّرَابِ
حضرت عبداللہ بن مغفل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بیان نقل کرتے ہیں جب کتا کسی برتن میں منہ ڈالے تو اسے سات مرتبہ دھو لو اور آٹھویں مرتبہ مٹی کے ذریعے مانجھ لو۔