جب بلی برتن میں منہ ڈال دے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَسَكَبَتْ لَهُ وَضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا أَبُو قَتَادَةَ الْإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ قَالَتْ كَبْشَةُ فَرَآنِي أَنْظُرُ فَقَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا بِنْتَ أَخِي قُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّمَا هِيَ مِنْ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ
حضرت کعب بن مالک کی صاحبزادی کبشہ بیان کرتی ہیں حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ انصاری جو اس خاتون کے سسر تھے ان کے ہاں تشریف لائے انہوں نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے لئے وضو کا پانی رکھا ایک بلی آئی اور وہ پانی پینے لگی ۔ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن بلی کی طرف جھکا دیا یہاں تک کہ اس نے اچھی طرح پانی پی لیا کبشہ بیان کرتی ہیں حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے مجھے غور سے اپنی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا اور فرمایا اے بی بی تم حیران ہو رہی ہو؟ میں نے جواب دیا جی ہاں انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ بلی نجس نہیں ہوتی یہ ان جانوروں میں سے ایک ہے جو تمہارے گھر آتے جاتے ہیں ۔