سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 727

آب مستعمل سے وضو کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ جَاءَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي وَأَنَا مَرِيضٌ لَا أَعْقِلُ فَتَوَضَّأَ وَصَبَّ مِنْ وَضُوئِهِ عَلَيَّ فَعَقَلْتُ

حضرت جابر بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے میرے پاس تشریف لائے میں بیمار تھا مجھے کچھ ہوش نہیں تھا آپ نے وضو کیا اور اپنے وضو سے بچا ہوا پانی مجھ پر چھڑک دیا تو مجھے ہوش آگیا۔

یہ حدیث شیئر کریں