سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 717

مذی کا بیان

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ كُنْتُ أَلْقَى مِنْ الْمَذْيِ شِدَّةً فَكُنْتُ أُكْثِرُ الْغُسْلَ مِنْهُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلْتُهُ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّمَا يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ قَالَ قُلْتُ فَكَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ قَالَ خُذْ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَانْضَحْهُ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَهُ

حضرت سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں میں مذی کے خروج کے وجہ سے بہت پریشانی کا شکار رہتا تھا اور اس کی وجہ سے اکثر وضو کیا کرتا تھا میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا اور آپ سے اس کا حکم دریافت کیا آپ نے فرمایا اس کے خروج کی وجہ سے صرف وضو کرلینا کافی ہے میں نے عرض کی اگر میرے کپڑوں کو لگ جائے آپ نے فرمایا تم ایک چلو میں پانی لو اور جہاں سے لگی ہو وہاں سے دھو لو۔

یہ حدیث شیئر کریں