سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 690

تین مرتبہ وضو کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ كَمَا تَوَضَّأْتُ ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

حمران بیان کرتے ہیں حضرت عثمان غنی نے وضو کیا تین مرتبہ کلی کی، ناک میں پانی ڈالا اور چہرے کو دھویا تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے ایک مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین مرتبہ دونوں پاؤں دھوئے اور فرمایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے میں نے ابھی وضو کیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو اس طرح وضو کرے اور دو رکعت اس طرح ادا کرے کہ ان میں اپنے خیالوں میں گم نہ ہوجائے اس کے گزشتہ تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں