سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 689

دونوں ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں ڈالنے کا حکم ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي النُّعْمَانُ بْنُ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَاسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا فَقُلْتُ أَنَا لَهُ أَيُّ شَيْءٍ اسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا قَالَ غَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا

اوس بن اوس بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا آپ نے تین مرتبہ پانی بہایا راوی کہتے ہیں میں نے ان سے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ کس چیز پر پانی بہایا تو انہوں نے جواب دیا آپ نے تین مرتبہ دونوں ہاتھوں کو دھویا۔

یہ حدیث شیئر کریں