لوٹے کے ذریعے وضو کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا فِي مَنْزِلِنَا فَآخُذُ مِيضَأَةً لَنَا تَكُونُ مُدًّا وَثُلُثَ مُدٍّ أَوْ رُبُعَ مُدٍّ فَأَسْكُبُ عَلَيْهِ فَيَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا
ربیع بنت معوذ بن عفراء بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے تو میں اپنے لوٹے کے ذریعے آپ پر پانی بہا دیا کرتی تھی آپ تین، تین مرتبہ ہر عضو کو دھوتے تھے اور وضو کیا کرتے تھے اس لوٹے میں ایک مد اور ایک تہائی یا شاید ایک چوتھائی کی مقدار کے مطابق پانی ہوتا تھا۔