سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 2031

نہر میں منہ لگا کر پانی پینا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ يَعُودُهُ وَجَدْوَلٌ يَجْرِي فَقَالَ إِنْ كَانَ عِنْدَكُمْ مَاءٌ بَاتَ فِي الشَّنِّ وَإِلَّا كَرَعْنَا

حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری شخص کی عیادت کے لئے تشریف لائے اس کے گھر کے پاس پانی کا نالہ بہہ رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تو تمہارے پاس ایسا پانی موجود ہے جو رات سے مشکیزہ میں ہو تو ٹھیک ہے ورنہ ہم اس صاف پانی والے نالہ میں سے پانی پی لیتے ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں