پینے کامسنون طریقہ کیا ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ وَعَنْ يَمِينِهِ رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ فَأَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ فَضْلَهُ ثُمَّ قَالَ الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پیتے ہوئے دیکھا آپ کے بائیں طرف ابوبکر موجود تھے اور دائیں طرف ایک دیہاتی بیٹھا ہوا تھا آپ نے بچا ہوا دودھ دیہاتی کو دیا اور ارشاد فرمایا پہلے دائیں طرف والے کا حق ہے۔