سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 2003

شراب میں شفا نہیں ہے

راوی:

أَخْبَرَنَا سُهَيْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سِمَاكٌ قَالَ سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ وَائِلٍ أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ طَارِقٍ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ عَنْهَا أَنْ يَصْنَعَهَا فَقَالَ إِنَّهَا دَوَاءٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَيْسَتْ دَوَاءً وَلَكِنَّهَا دَاءٌ

حضرت وائل بیان کرتے ہیں حضرت سوید بن طارق نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے انہیں شراب بنانے سے منع کردیا انہوں نے عرض کی یہ دوا کے طور پر بنائی جاتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ دوا نہیں ہے یہ بیماری ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں