سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 1999

شرابی کے بارے میں شدید (وعید)

راوی:

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي حَائِطٍ لَهُ بِالطَّائِفِ يُقَالُ لَهُ الْوَهْطُ فَإِذَا هُوَ مُخَاصِرٌ فَتًى مِنْ قُرَيْشٍ يُزَنُّ ذَلِكَ الْفَتَى بِشُرْبِ الْخَمْرِ فَقُلْتُ خِصَالٌ بَلَغَتْنِي عَنْكَ أَنَّكَ تُحَدِّثُ بِهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ شَرْبَةً لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَلَمَّا أَنْ سَمِعَهُ الْفَتَى يَذْكُرُ الْخَمْرَ اخْتَلَجَ يَدَهُ مِنْ يَدِ عَبْدِ اللَّهِ ثُمَّ وَلَّى فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أُحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَقُولَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ شَرْبَةً لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَلَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَمْ فِي الرَّابِعَةِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

حضرت عبداللہ بن دیلمی بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمرو کے طائف میں موجود باغ، جس کا نام وھط تھا میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت وہ قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بازو میں بازو ڈال کر چل رہے تھے اس نوجوان پر یہ الزام تھا کہ وہ شراب پیتا ہے میں نے کہا آپ کے حوالے سے مجھے ایک بات کا پتا چلا ہے کہ آپ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص شراب پئے گا اس کی چالیس دن تک توبہ قبول نہیں ہوگی عبداللہ دیلمی بیان کرتے ہیں جب اس نوجوان نے شراب کا ذکر سنا تو حضرت عبداللہ بن عمرو سے اپنا ہاتھ چھڑا کر چلا گیا حضرت عبداللہ بن عمرو نے فرمایا اے اللہ میں کسی شخص کے لئے یہ بات جائز قرار نہیں دیتا کہ وہ میرے حوالے سے کوئی ایسی بات بیان کرے جو میں نے نہ کہی ہو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص ایک مرتبہ شراب پئے گا اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہ ہوگی اگر وہ توبہ کرلیتا ہے ہے تو اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرے گا راوی کہتے ہیں مجھے صحیح یاد نہیں ہے کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ آپ نے یہ ارشاد فرمایا (اگر وہ شخص شراب پیتا ہے) تو اللہ کے ذمے یہ بات لازم ہوگی کہ وہ قیامت کے دن اس شخص کو دوزخیوں کی پیپ پلائے۔

یہ حدیث شیئر کریں