شراب کے بارے میں روایات
راوی:
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِإِيلِيَاءَ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا ثُمَّ أَخَذَ اللَّبَنَ فَقَالَ جِبْرِيلُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاكَ لِلْفِطْرَةِ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے معراج کی رات میں "ایلیا" کے مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو پیالے پیش کئے گئے ایک شراب کا تھا اور دوسرا دودھ کا تھا۔ آپ نے ان دونوں کی طرف دیکھا اور دودھ والا پیالہ پکڑ لیا۔ حضرت جبرائیل بولے ہر طرح کی حمد اللہ کے لئے مخصوص ہے۔ جس نے آپ کی فطرت کی طرف رہنمائی کی اگر آپ شراب پکڑ لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہوجاتی۔