سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1992

دعوت (قبول کرنا)

راوی:

أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَجِيبُوا الدَّاعِيَ إِذَا دُعِيتُمْ قَالَ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَأْتِي الدَّعْوَةَ فِي الْعُرْسِ وَفِي غَيْرِ الْعُرْسِ وَيَأْتِيهَا وَهُوَ صَائِمٌ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرو۔ راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمر شادی کی دعوت میں تشریف لایا کرتے تھے اور دوسری دعوت میں بھی آجایا کرتے تھے اور آپ ایسی حالت میں بھی آجاتے تھے جب روزے سے ہوتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں