سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1985

کھانے کے وقت خادم کی عزت افزائی کرنا

راوی:

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ فَلْيُجْلِسْهُ مَعَهُ وَلْيُنَاوِلْهُ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ أَوْ أُكْلَةً أَوْ أُكْلَتَيْنِ فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بیان نقل کرتے ہیں جب کسی شخص کا خادم کھانا لے کر آئے تو وہ اسے اپنے ساتھ بٹھائے یا اسے ایک دو لقمے دیدے یا کھانے کی چیز دیدے کیونکہ اس نے کھانا تیار کرتے وقت گرمی اور دھواں برداشت کیا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں