(دو کھجوریں) ایک ساتھ ممانعت کھانے کی ممانعت۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ قَالَ كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَأَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُ التَّمْرَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا وَيَقُولُ لَا تُقَارِنُوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْقِرَانِ إِلَّا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ أَخَاهُ
حضرت جبلہ بن سحیم بیان کرتے ہیں ہم مدینہ منورہ میں موجود تھے ہمیں قحط سالی لاحق ہوگئی تو ابن زبیر نے کھجوریں تقسیم کرنا شروع کی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے تو فرمایا دو کھجوریں ایک ساتھ نہ کھانا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع کیا ہے۔