سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1966

مرغی کھانے کا حکم ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ الْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَقُدِّمَ طَعَامُهُ فَقُدِّمَ فِي طَعَامِهِ لَحْمُ دَجَاجٍ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ أَحْمَرُ فَلَمْ يَدْنُ فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى ادْنُ فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْهُ

حضرت زہدم جرمی بیان کرتے ہیں ہم حضرت ابوموسی کے پاس موجود تھے ان کے آگے کھانا رکھا گیا اس کھانے میں مرغی کا گوشت تھا بنو حاتم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی حاضرین میں موجود تھا وہ آگے نہیں بڑھا حضرت ابوموسی نے اس سے کہا آگے بڑھو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مرغی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں