برتن کو چاٹ لینا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْبَرَّاءُ هُوَ مُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَاصِمٍ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَأْكُلُ طَعَامًا فَدَعَوْنَاهُ فَأَكَلَ مَعَنَا ثُمَّ قَالَ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ ثُمَّ لَحِسَهَا اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ
ام عاصم بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام نبیشہ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم کھانا کھا رہے تھے ہم نے انہیں دعوت دی انہوں نے ہمارے ساتھ کھانا کھایا اور پھر ارشاد فرمایا ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ بات ارشاد فرمائی جو شخص کسی پیالے میں کچھ کھائے اور پھر اسے چاٹ لے یعنی پیالے کو اچھی طرح صاف کردے تو وہ پیالہ اس کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے۔