خرگوش کھانا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ هِشَامُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا وَنَحْنُ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَى الْقَوْمُ فَلَغِبُوا فَأَخَذْتُهَا وَجِئْتُ بِهَا إِلَى أَبِي طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِوَرِكَيْهَا أَوْ فَخِذَيْهَا شَكَّ شُعْبَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبِلَهَا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا ہم اس وقت مرالظہران کے مقام پر تھے کچھ لوگ اس کے پیچھے گئے لیکن اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے میں نے اسے پکڑ لیا اور اسے لے کر حضرت ابوطلحہ کی خدمت میں آیا حضرت ابوطلحہ نے اسے ذبح کرلیا اور اس کی رانیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قبول کرلیا۔ راوی شعبہ کو اس حدیث کے ایک لفظ کے بارے میں شک ہے اس میں ورک استعمال ہوا ہے یا فخذ استعمال ہوا ہے۔