لاٹھی کے ذریعے شکار کا حکم۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَقَتَلَ فَإِنَّهُ وَقِيذٌ فَلَا تَأْكُلْ
شعبی بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عدی بن حاتم کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لاٹھی کے ذریعے شکار کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا جب تم اس کی دھار کے ذریعے کسی (جانور کو شکار کرو تو اسے کھا لو) اور جب اسے عرض میں (یعنی لاٹھی کے طور پر ) استعمال کرکے جانور کو مارو تو وہ لاٹھی کے ذریعے مرا ہوا جانور ہوگا۔ اسے تم نہ کھاؤ۔