کتے کو چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا اور کتوں کے شکار کے احکام۔
راوی:
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ فَقَالَ مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ فَكُلْ فَإِنَّ أَخْذَهُ ذَكَاتُهُ وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَهُ كَلْبًا فَخَشِيتَ أَنْ يَكُونَ قَدْ أَخَذَهُ مَعَهُ وَقَدْ قَتَلَهُ فَلَا تَأْكُلْهُ فَإِنَّكَ إِنَّمَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تَذْكُرْهُ عَلَى غَيْرِهِ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ فَذَكَرَ مِثْلَهُ
حضرت عدی بن حاتم بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کتے کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا تمہارا کتا جس شکار کو پکڑ لے اسے کھا لو کیونکہ کتے کا اسے پکڑنا ہی اسے ذبح کرنا ہے اور اگر تمہیں اپنے کتے کے ہمراہ ایک اور کتا ملے اور تمہیں اندیشہ ہو کہ اس شکار کو دوسرے کتے نے کیا ہوگا اور اسے قتل کیا ہوگا تو تم شکار نہ کھاؤ کیونکہ تم نے اپنے کتے پر اللہ کا نام لیا تھا دوسرے کتے پر نہیں لیا تھا۔
حضرت عدی بن حاتم بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لاٹھی سے شکار کے بارے میں دریافت کیا تو اس کے بعد اسی کے مثل حدیث ہے۔