جب کسی دودھ دوہنے والے شخص کو دودھ دوہنے میں کوئی مشکل پیش آئے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بَحِيرٍ عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ أَهْدَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقْحَةً فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلُبَهَا فَحَلَبْتُهَا فَجَهَدْتُ فِي حَلْبِهَا فَقَالَ دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ
حضرت ضرار بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک اونٹنی پیش کی گئی جو گابھن تھی آپ نے مجھے ہدایت کی میں اس کا دودھ دوہ لوں میں نے اس کا دودھ دوہ لیا اور اس کا دودھ دوہتے ہوئے مجھے مشکل پیش آئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مزید دودھ دوہنے کے لئے تھوڑا سا دودھ رہنے دو۔