پالتو گدھوں کا گوشت۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَامَ رَجُلٌ يَوْمَ خَيْبَرَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُكِلَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُكِلَتْ الْحُمُرُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا فَنَادَى إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں فتح خیبر کے دن ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ گدھوں کا گوشت کھا لیا گیا ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں گدھے ختم ہوگئے ہیں پھر اس نے عرض کی یا رسول اللہ گدھے ختم ہوگئے ہیں یا فرمایا گدھے کھا لئے گئے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ہدایت کی وہ یہ اعلان کردے کہ بے شک اللہ اور اس کے رسول نے تمہیں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کردیا ہے کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔