سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 19

درختوں ، جانوروں اور جنات کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور اس کے ذریعے اللہ نے اپنے نبی کو جو عزت عطا کی اس کا بیان۔

راوی:

أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ بِابْنٍ لَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنِي بِهِ جُنُونٌ وَإِنَّهُ يَأْخُذُهُ عِنْدَ غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا فَيُخَبَّثُ عَلَيْنَا فَمَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدْرَهُ وَدَعَا فَثَعَّ ثَعَّةً وَخَرَجَ مِنْ جَوْفِهِ مِثْلُ الْجِرْوِ الْأَسْوَدِ فَسَعَى

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک خاتون اپنے بیٹے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول میرے بیٹے کو جنون لاحق ہوجاتا ہے اس پر یہ دورہ صبح وشام کے وقت پڑتا ہے تو یہ ہمیں بہت تنگ کرتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اس کے لئے دعاکی تو اس نے قے کردی اور اس کے پیٹ میں سے سیاہ بلی جیسے کوئی چیز نکل کر بھاگ گئی۔

یہ حدیث شیئر کریں