سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1895

جب کوئی جانور بھاگ جائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ بَعِيرًا نَدَّ وَلَيْسَ فِي الْقَوْمِ إِلَّا خَيْلٌ يَسِيرَةٌ فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِهَذِهِ الْبَهَائِمِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا

حضرت رافع بن خدیج بیان کرتے ہیں ایک اونٹ بھاگ گیا حاضرین میں سے صرف ایک کے پاس گھوڑا تھا ان صاحب نے اسے تیر مارا اور اونٹ پکڑ لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے یہ فرمایا یہ جانور بھی وحشی جانوروں کی طرح کبھی بھاگ جاتے ہیں تو تم میں سے جس شخص سے یہ بھاگ جائیں اسے اسی طرح کرنا چاہیے۔

یہ حدیث شیئر کریں