سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1890

کنویں میں گرنے والے جانور کو ذبح کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَعَفَّانُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْعُشَرَاءِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا تَكُونُ الذَّكَاةُ إِلَّا فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ فَقَالَ لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ عَنْكَ قَالَ حَمَّادٌ حَمَلْنَاهُ عَلَى الْمُتَرَدِّي

ابوعشراء اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ کیا حلق اور شہ رگ کے ذریعے ہی جانور پاک ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تم اس کے پہلو میں نیزہ چبھو دو تو یہ بھی تمہاری طرف سے جائز ہوگا۔ اس حدیث کے راوی کہتے ہیں حماد کہتے ہیں ہم اس حدیث کو اس صورت پر محمول کرتے ہیں جب کوئی جانور گر جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں