عمدہ طریقہ سے ذبح کرنا۔
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اثْنَتَيْنِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ ثُمَّ لِيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ
حضرت شداد بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو فرمان یاد رکھے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا ہے اللہ نے تمہارے اوپر احسان لازم کیا ہے جب تم جنگ کے دوران یا سزا کے طور پر کسی کو قتل کرو تو عمدہ طریقے سے کرو اور جب کسی جانور کو ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو تمہیں چاہیے کہ اپنی چھری کو تیز کر لو اور اپنے قربانی کے جانور کو راحت پہنچاؤ۔