سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1877

قربانی کا گوشت

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الْقَابِلُ وَضَحَّى النَّاسُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَتْ هَذِهِ الْأَضَاحِيُّ لَتَرْفُقُ بِالنَّاسِ كَانُوا يَدَّخِرُونَ مِنْ لُحُومِهَا وَوَدَكِهَا قَالَ فَمَا يَمْنَعُهُمْ مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمَ قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَ لَمْ تَنْهَهُمْ عَامَ أَوَّلَ عَنْ أَنْ يَأْكُلُوا لُحُومَهَا فَوْقَ ثَلَاثٍ فَقَالَ إِنَّمَا نَهَيْتُ عَنْ ذَلِكَ لِلْحَاضِرَةِ الَّتِي حَضَرَتْهُمْ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ لِيَنُثُّوا لُحُومَهَا فِيهِمْ فَأَمَّا الْآنَ فَلْيَأْكُلُوا وَلْيَدَّخِرُوا

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ بیان کرتی ہیں پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن قربانی کا گوشت کھانے سے منع کردیا تھا۔ جب اگلا برس آیا تو لوگوں نے قربانی کی میں نے عرض کی یا رسول اللہ اس قربانی کی وجہ سے لوگوں کو بڑی سہولت ہوتی تھی وہ اس کے گوشت اور چربی کو محفوظ کرلیا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ اب انہیں کیا ہوا ہے میں نے عرض کی اے اللہ کے نبی کیا آپ نے گزشتہ سال لوگوں کو تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ میں نے اس لئے منع کیا تھا کیونکہ دیہات اور جنگلات سے کچھ لوگ آئے ہوئے تھے تاکہ انہیں بھی اس گوشت میں سے کچھ مل جائے باقی اب وہ لوگ اسے کھا بھی سکتے ہیں اور اسے ذخیرہ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں