سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1812

کس عمل کے ذریعے حج مکمل ہوتا ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَوْقِفِ عَلَى رُءُوسِ النَّاسِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ مِنْ جَبَلَيْ طَيِّءٍ أَكْلَلْتُ مَطِيَّتِي وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي وَاللَّهِ إِنْ بَقِيَ جَبَلٌ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ قَالَ مَنْ شَهِدَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَقَدْ أَتَى عَرَفَاتٍ قَبْلَ ذَلِكَ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجُّهُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ لَامٍ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ

حضرت عروہ بن مضرس بیان کرتے ہیں ایک شخص میدان عرفات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس وقت کئی لوگ موجود تھے اس نے عرض کی اے اللہ کے رسول میں جبل طے سے آرہا ہوں میری سواری تھک گئی ہے اور میں خود بھی تھک کر چور ہوگیا ہوں کوئی پہاڑ ایسا نہیں ہے جس سے گزر کر میں نہیں آیا کیا مجھے حج نصیب ہوگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص ہمارے ہمراہ اس نماز میں شریک ہو اور وہ رات یا دن سے پہلے عرفات آگیا اس نے اپنے احرام کو پورا کرلیا اور حج کو مکمل کرلیا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں