سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1800

منی میں قصر نماز ادا کرنا۔

راوی:

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ وَأَبَا بَكْرٍ رَكْعَتَيْنِ وَعُمَرَ رَكْعَتَيْنِ وَعُثْمَانَ رَكْعَتَيْنِ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ ثُمَّ أَتَمَّهَا بَعْدُ

سالم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منی میں دو رکعت ادا کی ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دو رکعت ادا کی ہیں اور حضرت عمر نے دو رکعت ادا کی ہیں، حضرت عثمان اپنی خلافت کے ابتدائی دور میں دو رکعت ادا کرتے رہے لیکن بعد میں پوری چار پڑھنے لگے۔

یہ حدیث شیئر کریں