حالت احرام والے شخص کا شکار کا گوشت کھانا جبکہ اس نے خود شکار نہ کیا ہو
راوی:
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ انْطَلَقَ أَبِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فَأَحْرَمَ أَصْحَابُهُ وَلَمْ يُحْرِمْ أَبُو قَتَادَةَ فَأَصَابَ حِمَارَ وَحْشٍ فَطَعَنَهُ وَأَكَلَ مِنْ لَحْمِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ حِمَارَ وَحْشٍ فَطَعَنْتُهُ فَقَالَ لِلْقَوْمِ كُلُوا وَهُمْ مُحْرِمُونَ
حضرت عبداللہ بن ابوقتادہ بیان کرتے ہیں میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حدیبیہ کے سال روانہ ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے احرام باندھا ہوا تھا جبکہ حضرت ابوقتادہ نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا انہوں نے ایک نیل گائے کو پکڑا اور اسے زخمی کردیا اور اس کا گوشت کھا لیا (حضرت ابوقتادہ بیان کرتے ہیں) میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں نے ایک نیل گائے کو پکڑ کر اس کو شکار کیا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس کا حکم دیا اسے کھا لو وہ سب لوگ حالت احرام میں تھے۔