سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1747

حالت احرام والا شخص احرام کی حالت میں(کسی جانور) کو قتل کر سکتا ہے؟

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِ مَنْ قُتِلَ مِنْهُنَّ الْغُرَابُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں کوئی بھی قتل کردے تو اسے کوئی بھی گناہ نہیں ہوگا کوا چوہا چیل بچھو اور باؤلا کتا۔

یہ حدیث شیئر کریں