حج میں کوئی شرط عائد کرنا
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ قَالَ فَحَدَّثْتُ عِكْرِمَةَ فَحَدَّثَنِي عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَحُجَّ فَكَيْفَ أَقُولُ قَالَ قُولِي لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ وَمَحِلِّي حَيْثُ تَحْبِسُنِي فَإِنَّ لَكِ عَلَى رَبِّكِ مَا اسْتَثْنَيْتِ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت زبیر بن عبدالمطلب کی صاحبزادی ضباعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی یا رسول اللہ میں حج کرنا چاہتی ہوں میں کیا نیت کروں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا تم یہ نیت کرو میں حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں وہیں حلال ہوجاؤں گی جہاں آگے جانے کے قابل نہ رہوں (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اپنے پروردگار کی بارگاہ میں تمہیں وہی سہولت حاصل ہوگی جس کا تم نے استثناء کیا۔