نفاس اور حیض والی عورت جب حج کا ارادہ کرے اور میقات تک پہنچ جائے
راوی:
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ نُفِسَتْ أَسْمَاءُ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ بِالشَّجَرَةِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُهِلَّ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں (حضرت ابوبکر کی اہلیہ) اسماء محمد بن ابوبکر کی پیدائش کے وقت حالت نفاس میں آگئیں۔ یہ شجرہ کے قریب کی بات ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ہدایت کی وہ سیدہ اسماء سے کہیں کہ وہ غسل کرکے احرام باندھ لیں۔