حج کے مواقیت
راوی:
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ أَمَّا هَذِهِ الثَّلَاثُ فَإِنِّي سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَلَغَنِي أَنَّهُ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل ذوالحلیفہ کو میقات قرار دیا ہے اور اہل شام کے لئے حجفہ اور اہل نجد کے لئے قرن کو میقات قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہے اور مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کے لئے یلملم کو میقات قرار دیا ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔